• Home
  • Blog
  • برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو
Image

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

چلی (28 ستمبر 2026): چلی میں قدرت کے کرشمے کا حیران کن نظارہ انسانی آنکھوں نے اس وقت دیکھا جب برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلی کے وسطی علاقے میں واقع نیوادوس دی چیلان کے پہاڑوں پر آتش فشاں پھٹ پڑا۔ تاہم اس کی خاص بات یہ تھی کہ آتش فشاں برف سے ڈھکے پہاڑوں کے بیچ پھٹا، جس کے بعد انسانی آنکھ کو حیرت انگیز نظارے دیکھنے کو ملے۔

آتش فشاں پھٹنے سے برف کی چادر اوڑھے پہاڑ اچانک دہک اٹھے اور برفانی چوٹی سے سفید راکھ اور دھوئیں کے بادل ایک کلومیٹر تک بلند ہو گئے، جس کے بعد علاقے میں یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے قریبی ریزورٹ بھی بند کر دیا گیا۔

چلی کے قومی جیولوجیکل سروس کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہے۔

تاہم متعلقہ حکام نے فعال آتش فشاں والے علاقے کے گرد حفاظتی گھیرا قائم کرتے ہوئے لوگوں کو وہاں جانے سے روک دیا ہے اور حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا اور خبر رساں اداروں پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں سفید برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان سے سیاہ راکھ اور گرم گیسوں کے نکلنے کے حیرت انگیز مگر خوفناک مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

عدالت کا علیمہ خان سے جیل میں ملاقات اور طبی سہولیات سے متعلق قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور: علیمہ خان کوجیل میں روز مرہ استعمال کی اشیاء فراہم کردی گئیں۔  لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے پاس ورڈز اچانک تبدیل، اہم خبر آگئی

کراچی: ایف بی آر کی جانب سے تمام انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کے پاس ورڈز…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

پاک بحریہ کی آبدوز ‘ہنگور’ سے پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

کراچی : شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی آبدوز ‘ہنگور’ سے پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

تمام شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ، بڑی خبر آگئی

لاہور : پنجاب میں سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top