• Home
  • Blog
  • بل گیٹس: اے آئی کے عالمی فریم ورک پر مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں
Image

بل گیٹس: اے آئی کے عالمی فریم ورک پر مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ ممالک کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے متعلق عالمی فریم ورک پر اتفاق کرنا سرد جنگ کے عہد میں جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے مذاکرات سے بھی زیادہ مشکل ہے۔

یہ بات انہوں نے 27 ستمبر کو ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہی۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں 70 سالہ بل گیٹس نے کہا کہ وہ اے آئی کے معاملے پر بات کرنے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنا پسند کریں گے۔

یہ بات بل گیٹس نے اس وقت کہی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت میں رفتار کو سست کرنے کے خیال کی مخالفت کی ہے۔
بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مانیٹرنگ سسٹمز کے استعمال سے اس ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکی بالادستی کو چین کے مقابلے میں برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ‘صدر ٹرمپ نے جو کہا وہ ٹھیک ہے، مگر میرے خیال میں جب وہ مجھ سے اور دیگر افراد سے یہ سنیں گے کہ یہ کوئی رکاوٹ نہیں، تو انہیں فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی’۔

بل گیٹس نے کہا کہ ‘دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکا ہر اس موقع پر آگے آیا ہے جب عالمی چیلنجز ابھرے، ایوی ایشن سیفٹی، اوزون کی تہہ، جوہری ہتھیار اور بھی متعدد چیزوں میں ہم نے منصفانہ کردار ادا کیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی بھی ایسا شعبہ ہے جس میں ہمیں آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کے مطابق اے آئی سے لاحق خطرات کی روک تھام اور انسانیت کے تحفظ کو انڈسٹری کے لیے رکاوٹ نہیں قرار دیا جاسکتا اور اس سے جڑے خطرات افواہیں نہیں ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں ایک بیان میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ اے آئی سے جڑے خطرات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افراداے آئی کوہتھیار بناسکتے ہیں جوپہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، حکومتیں اس ٹیکنالوجی کی کڑی نگرانی اور سخت قوانین بنائیں۔

اس نئے انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا کہ اے آئی اتنی طاقتور ٹیکنالوجی ہے جو ایک ارب اموات کی وجہ بن سکتی ہے۔

ان کے مطابق پہلے کبھی ایسا کوئی ہتھیار نہیں تھا جو اتنا طاقتور ثابت ہوسکتا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

تین کرکٹرز کو شہید کرنے والا دہشت گرد انجام کو پہنچ گیا

لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کے عبدالخیل میں مشترکہ آپریشن میں دہشت گردی کے مقدمات میں…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی مشکل آسان ہوگئی

لاہور : ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان ہوگیا ، 13 سرکاری اسپتالوں میں میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی مفت…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

کراچی: جھگڑے کے بعد دکاندار نے مبینہ طور پر اپنی دکان کو آگ لگا دی

کراچی(28 ستمبر 2026): دہلی کالونی میں فریقین کے درمیان تنازع اور جھگڑے کے بعد پرچون کے دکاندار نے…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

لاہور ہائیکورٹ کا منی لانڈرنگ کیسز سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور: ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیسز سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا منی لانڈرنگ کی تحقیقات…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top