• Home
  • Blog
  • بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر کیوں پابندی لگائی گئی؟ فیصل قریشی نے بڑی وجہ بتادی
Image

بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر کیوں پابندی لگائی گئی؟ فیصل قریشی نے بڑی وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی کی اہم وجہ بتادی۔

حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انڈسٹری اور پاکستانی ڈراموں کی بیرون ملک مقبولیت کے حوالے سے گفتگو کی۔

بھارت میں پاکستانی ڈارموں پر پابندی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ہمارے ڈراموں پر پابندی کیوں لگائی گئی تھی، کیونکہ ان کا بیانیہ خراب ہو رہا تھا، لوگ دیکھ رہے ہیں پاکستانی بہت پڑھے لکھے لوگ ہیں، پاکستانی بہت ماڈرن اور صبر والے لوگ ہیں، ہمارے ڈراموں نے ان کا نظریہ تبدیل کیا۔
فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں کی وجہ سے بھارتی حکومت کا پاکستان کے خلاف بیانیہ خراب ہو رہا تھا اس لیے حکومت نے بولا کہ ان کے ڈرامے بند کرو، حکومت کو پہلے موقع نہیں مل رہا تھا جیسے ہی موقع ملا انہوں نے پابندی لگادی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے جب ہمارے ڈراموں پر پابندی لگائی تو دنیا میں سب سے زیادہ بھارت میں وی پی این ڈاؤن لوڈ ہوئے، اب بھارتی بھی بولتے ہیں کہ فلموں کے ذریعے اتنا ایجنڈا اور اتنی زیادہ نفرتیں پھیلاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top