• Home
  • Blog
  • ترکیے نے آئندہ 3 سالوں کیلئے دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا
Image

ترکیے نے آئندہ 3 سالوں کیلئے دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا

ترکیے نے نئے درمیانی مدت کے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق نائب صدر  جودت یلماز نے2027 سے 2029 تک تین سال کے لیے ملک کا معاشی منصوبہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دفاعی صنعت میں ہمارا مقصد ایسا ترکیے بنانا ہے جو اپنی ٹیکنالوجی خود تیار کرے اور پیداوار میں اضافہ کرے، ہم دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔

ترک  نائب صدر کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کا رجحان شروع ہو چکا ہے، مہنگائی کے خلاف جنگ میں حکومت نے نمایاں پیشرفت کی ہے۔

جودت یلماز نے مزیدکہا کہ عالمی خطرات ترک معیشت کو متاثرکر رہے ہیں، عالمی معیشت حالیہ عرصے میں ایک ایسے نئے دور میں داخل ہوگئی ہے جہاں معاشی، تکنیکی اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں ایک دوسرے سے جڑگئی ہیں۔

خیال رہےکہ حال ہی میں ترک بحریہ نے اعلان کیا ہےکہ ترکیےکا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز  (MUGEM) 27 ستمبر 2027کو سمندر میں اتارا جائےگا۔

ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجومن اوغلو کے مطابق  جہاز کی تعمیرکا کام اچھی رفتار سے جاری ہے۔ یہ ایسا طیارہ بردار جہاز ہوگا جو ایک ہی وقت میں بغیر پائلٹ کے طیارے اڑا سکے گا اور اپنے اندر سے بغیر پائلٹ کی بحری اور زیر آب گاڑیاں بھی تعینات کر سکےگا۔ اس طرح ہم دنیا کا پہلا ملک بن جائیں گے جو اس نوعیت کا طیارہ بردار بحری جہاز چلائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top