• Home
  • Blog
  • جماعت اسلامی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، مختلف شہروں میں مارکیٹیں بند
Image

جماعت اسلامی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، مختلف شہروں میں مارکیٹیں بند

کراچی: پیٹرولیم پر لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کے اعلان پر مختلف شہروں میں بیشتر دکانیں بند ہیں۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا، واٹر پمپ، لیاقت آباد اور تین ہٹی پر اکثر دکانیں بند ہیں جب کہ لاہور مال روڈ پر جماعت اسلامی کے کارکن اور تاجر برادری میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔

دوسری جانب راولپنڈی شہر اور کینٹ کے علاقوں میں تجارتی مراکز کھلے ہیں، راجہ بازار، مری روڈ، کمرشل مارکیٹ، ٹینچ بھاٹہ میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔

ادھربدین، شکارپور، ٹنڈومحمدخان، مکلی،گھارو، میرپور ساکرو میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، مالاکنڈ کے مختلف علاقوں بٹ خیلہ، درگئی، سخاکوٹ اور تھانہ بائزئی میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکزبند ہیں جب کہ چارسدہ کے تحصیل بازار میں بھی جزوی طور پر دکانیں بند ہیں۔

اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، حکومتی کمیٹی آج منصورہ میں جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کرے گی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top