• Home
  • Blog
  • جہاز میں مسافر نے ہنگامہ برپا کردیا، پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
Image

جہاز میں مسافر نے ہنگامہ برپا کردیا، پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

امریکا کی اندرون ملک پرواز میں ایک مشتعل اور سرکش مسافر کو دیگر مسافروں نے سیٹ سے باندھ دیا۔

پولیس کے مطابق امریکی ائیر لائنز کی ڈلاس فورٹ ورتھ سے نیوارک کی پرواز کے فرسٹ کلاس کیبن میں سفر کے دوران 67 سالہ مسافر اچانک انتہائی جارحانہ ہوگیا۔ 

اس نے نسل پرستانہ اور توہین آمیز جملے کسے، اپنے ساتھ بیٹھی خاتون مسافر پر تشدد کیا، اس کے لیپ ٹاپ کو توڑ دیا اور بیچ بچاؤ کرانے والے دیگر افراد کو کاٹنے کی کوشش بھی کی۔ 
جب فلائٹ اٹینڈنٹ کے سمجھانے کے باوجود مسافر قابو میں نہ آیا اور جسمانی تشدد پر اتر آیا تو جہاز میں موجود ایک ریٹائرڈ پولیس افسر اور دیگر مسافروں نے عملے کی دی ہوئی ٹیپ اور رسیوں کی مدد سے اسے سیٹ سے مضبوطی سے باندھ دیا۔

اس ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کا رخ موڑ کر واشنگٹن کے بالٹی مور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جہاں پولیس اور ایف بی آئی نے طیارے میں داخل ہو کر مسافر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے 67 سالہ سرکش مسافر کی شناخت آرتھر لنڈین (Arthur Lundeen) کے نام سے کی ہے۔

مسافر پر اب حملہ کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی رحیم یار خان: گھریلو تنازع…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش بہاولپور: پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top