• Home
  • Blog
  • جے ڈی وینس کی اہلیہ نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے حادثے سے بال بال بچ گئیں
Image

جے ڈی وینس کی اہلیہ نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے حادثے سے بال بال بچ گئیں

نیویارک امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس اپنے نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے لڑکھڑا گئیں، تاہم انہوں نے فوری طور پر توازن برقرار رکھتے ہوئے خود کو سنبھال لیا۔

اوشا وینس میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ہیلی کاپٹر سے اتر رہی تھیں، جہاں سے انہیں اپنے شوہر جے ڈی وینس کے ہمراہ وسط مدتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے سلسلے میں الاسکا روانہ ہونا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اوشا وینس کو ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے سیڑھیوں پر لڑکھڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وقت ان کی گود میں 9 ہفتوں کا بیٹا الیک نیل وینس موجود تھا، جسے انہوں نے بیبی کیریئر کے ذریعے اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھا تھا۔

تاہم اوشا وینس نے فوری طور پر اپنا توازن بحال کرلیا، مسکراتے ہوئے خود کو سنبھالا اور اپنے بچے کو تسلی دی۔

بعد ازاں جے ڈی وینس بھی ہیلی کاپٹر سے اترے، جبکہ ان کی 4 سالہ بیٹی میرابیل ان کی گود میں تھیں۔ اس کے بعد جے ڈی وینس اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ انتظار میں موجود طیارے کی جانب روانہ ہوئے، جو انہیں الاسکا کے شہر اینکریج لے جانے والا تھا۔

خیال رہے کہ جے ڈی وینس کے چوتھے بچے الیک کی پیدائش رواں سال 19 جولائی کو میری لینڈ کے شہر بیتھزڈا میں ہوئی تھی۔ جے ڈی وینس اور اوشا وینس کے دیگر بچوں میں 9 سالہ بیٹا ایون، 6 سالہ بیٹا وویک اور 4 سالہ بیٹی میرابیل شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

بھارتی گلوکار میکا سنگھ ایک بار پھر پاکستانی عوام کے حق میں بات کرتے ہوئے خبروں کی زینت بن گئے۔

حالیہ انٹرویو میں میکا سنگھ نے موسیقی کے ساتھ ساتھ سرحد پار موجود اپنے مداحوں کے بارے میں…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: قیصر احمد شیخ

جدہ (محمد اکرم اسد) — وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اب…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

سعودی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کے لیے اہم انتباہ جاری کردیا

ریاض — سعودی وزارتِ داخلہ نے ملکی و غیر ملکی شہریوں کے لیے اہم اور ہنگامی انتباہ جاری…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی وارننگ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) — امریکا نے غیر ملکی مالیاتی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ایران…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top