• Home
  • Blog
  • پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: قیصر احمد شیخ
Image

پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: قیصر احمد شیخ

جدہ (محمد اکرم اسد) — وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اب ماضی والا پاکستان نہیں رہا، ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود احمد پوری کی جانب سے اسپنزر میں اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پاکستان انویسٹرز فورم، کشمیر کمیٹی، پاکستان قومی یکجہتی فورم سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور قومی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مشکل وقت میں سیاسی و عسکری قیادت کے باہمی تعاون اور قومی اتحاد نے ملکی دفاع اور استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔

مئی میں بھارت کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملکی دفاع کے لیے بروقت اور مؤثر جواب دیا۔ ان کے بقول فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ حکومت نے قومی مفاد اور دفاع کے حوالے سے واضح پالیسی اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ جس قومی عزم اور اتحاد کا مظاہرہ دفاع کے میدان میں کیا گیا، اسی جذبے کو معاشی میدان میں بھی بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بھارت کا دفاعی بجٹ پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہونے کے باوجود پاکستان نے محدود وسائل میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اب دفاع کے ساتھ ساتھ معیشت، صنعت، برآمدات اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی صلاحیتیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں اور دیگر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، حکومت انہیں ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرے گی۔

چین کی معاشی ترقی کی مثال دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو چین کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے اور پیداواری شعبے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ ان کے مطابق معاشی استحکام کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ اور پیداواری صلاحیت بہتر بنانا ناگزیر ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود احمد پوری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے قیصر احمد شیخ کی خدمات اور حکومت کے مختلف اقدامات کو بھی سراہا۔

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے مختلف فورمز اور ان کی سرگرمیوں کا تعارف کراتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں میں قومی یکجہتی، اتحاد اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب میں مختلف سیاسی، سماجی اور کمیونٹی رہنماؤں سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں۔

بھارتی گلوکار میکا سنگھ ایک بار پھر پاکستانی عوام کے حق میں بات کرتے ہوئے خبروں کی زینت بن گئے۔

حالیہ انٹرویو میں میکا سنگھ نے موسیقی کے ساتھ ساتھ سرحد پار موجود اپنے مداحوں کے بارے میں…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

سعودی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کے لیے اہم انتباہ جاری کردیا

ریاض — سعودی وزارتِ داخلہ نے ملکی و غیر ملکی شہریوں کے لیے اہم اور ہنگامی انتباہ جاری…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی وارننگ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) — امریکا نے غیر ملکی مالیاتی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ایران…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

ریاض سعودی عرب نے نومبر کے لیے ایشیا کو فراہم کیے جانے والے خام تیل کی قیمتوں میں…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top