• Home
  • Blog
  • سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
Image

سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

ریاض سعودی عرب نے نومبر کے لیے ایشیا کو فراہم کیے جانے والے خام تیل کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر نمایاں کمی کردی ہے۔

سعودی عرب کے اس اقدام کے بعد ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، جبکہ اس کے برعکس شمال مغربی یورپ اور بحیرۂ روم کے خطے کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی تیل کمپنی آرامکو نے نومبر کے لیے ایشیا کو فراہم کیے جانے والے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمتِ فروخت عمان اور دبئی کی اوسط قیمت سے 5 ڈالر فی بیرل کم مقرر کی ہے، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3 ڈالر فی بیرل کم ہے۔

اس کے علاوہ آرامکو نے ایشیا کو برآمد کیے جانے والے دیگر خام تیل کے گریڈز، عرب میڈیم اور عرب ہیوی، کی نومبر کی سرکاری قیمتوں میں بھی 5 ڈالر فی بیرل کمی کردی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

بھارتی گلوکار میکا سنگھ ایک بار پھر پاکستانی عوام کے حق میں بات کرتے ہوئے خبروں کی زینت بن گئے۔

حالیہ انٹرویو میں میکا سنگھ نے موسیقی کے ساتھ ساتھ سرحد پار موجود اپنے مداحوں کے بارے میں…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: قیصر احمد شیخ

جدہ (محمد اکرم اسد) — وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اب…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

سعودی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کے لیے اہم انتباہ جاری کردیا

ریاض — سعودی وزارتِ داخلہ نے ملکی و غیر ملکی شہریوں کے لیے اہم اور ہنگامی انتباہ جاری…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی وارننگ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) — امریکا نے غیر ملکی مالیاتی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ایران…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top