• Home
  • Blog
  • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا
Image

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی میزبانی اور صدارت کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے وفود مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر امیر مقام، سینیٹر شیری رحمان، محسن نقوی، طلال چوہدری، رانا ثنا اللہ، نوید قمر اور اعجاز جکھرانی بھی مذاکرات میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجا اور عامر ڈوگر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا ملک میں انصاف، آئین کو بحال کرو، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، بانی پی ٹی آئی کو علاج کےلیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خلوص نیت سے مذاکرات کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے جبکہ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ جمہوری انداز میں معاملے کا حل نکلے، امید پر دنیا قائم ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مذاکرات کی تجویز پیش کی اور پھر یہ سلسلہ شروع ہوا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیانات پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دے سکتی، مذاکرات کی میز  پر اسپیس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ معاملات کو زیر غور لایا جائے، اپنی پارٹی پوزیشن پر ہر کوئی بات کرسکتا ہے مگر مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں کرسکتا۔

متعلقہ خبریں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

ناگویا: ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 5-3…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ترکی اور عراق کے درمیان تیل و گیس کے شعبے میں طویل المدتی معاہدے کیلئے مذاکرات جاری

بغداد: عراق اور ترکی کے درمیان تیل و گیس کے شعبے میں طویل المدتی تعاون کے معاہدے کے…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

نیپال میں مسافر بس حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

کھٹمنڈو نیپال کے ضلع نوال پاراسی ایسٹ میں مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

مزمل اسلم: نیشنل ہائی وے نیٹ ورک 14 ہزار کلومیٹر ہے، مریم نواز کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے مشیر برائے خزانہ  مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top