• Home
  • Blog
  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان برف پگھلنے کا امکان، آج اہم ملاقات متوقع
Image

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان برف پگھلنے کا امکان، آج اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اہم ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کی امیدیں پیدا ہو گئیں۔

اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ اہم ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس کے اسپیکر چیمبر میں ہو گی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی
ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے گرفتار ارکانِ پارلیمنٹ کا معاملہ اسپیکر کے سامنے اٹھائیں گے اور ان کی رہائی یا پارلیمانی حقوق کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

اس کے علاوہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف نے دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے اور سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے کردار ادا کرنے اور مدد کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیرِ صدارت ریونیو اجلاس، زیرِ التوا معاملات کے بروقت حل کی ہدایات

ریونیو سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت، ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

مریم نواز کا ہیلتھ کلینک محراب والا کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست وژن کے تحت، ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

پاکستانیوں کو بیرونِ ملک ملازمت کیلئے بھیجنے والے ’پروموٹرز‘ کیلئے اہم انتباہ

اسلام آباد (30 ستمبر 2026): بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک ملازمت کے لیے بھیجنے…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو کالعدم قرار دے کر آزادانہ انکوائری کرانے کا مطالبہ

کراچی : ایم کیو ایم نے ایم ڈی کیٹ رزلٹ کو کالعدم قرار دے کر آزادانہ انکوائری کرانے…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top