• Home
  • Blog
  • میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا
Image

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ نہ ہوسکا۔

 ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے تاحال جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع نہیں کی ہے۔

 میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری ہوا تھا جس کے بعد اب کمیشن نے سندھ حکومت سے مدت میں 15 اکتوبرتک توسیع کی درخواست کی ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے 27 اگست کو کارروائی کا آغاز کیا، کمیشن کو  ایک ماہ میں کیس کی کارروائی مکمل کرنا تھی اور 27 ستمبر کو کمیشن کو ایک ماہ مکمل ہوجائے گا۔

تاہم کمیشن نے 28 ستمبر کو تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری اور  سی پی ایل سی کے نمائندے کاشف کوبھی 28 ستمبر کو طلب کررکھا ہے۔

کمیشن کی مدت ختم ہونے میں ایک روز باقی ہے تاہم اس میں توسیع کے سلسلے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

چوتھے جائزہ مذاکرات: آئی ایم ایف کا اسٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ پر اظہار اطمینان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم نے پاکستان سے چوتھے جائزہ مذاکرات کے لیے اسٹیٹ بینک…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

بالی وڈ اداکار مشتاق خان نے اپنی آخری گفتگو میں کیا کہا؟ بیٹے نے بتادیا

اداکار مشتاق خان مرحوم کے بیٹے محسن خان نے والد کے آخری دنوں کا حال بتادیا۔ بھارتی میڈیا…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

خاتون یوٹیوبر کو دولت کی نمائش مہنگی پڑگئی، چور گھر سے 81 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش ایک سنگین سکیورٹی خطرے میں بدل گئی…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top