• Home
  • Blog
  • خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
Image

خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1 ڈالر 14 سینٹ، یعنی 1.11 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 103 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 34 سینٹ، یعنی 0.38 فیصد اضافے کے بعد 89 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی آمادگی سے متعلق رپورٹس کی تردید کو قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت رواں ماہ تقریباً 14 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے، جو جولائی کے بعد کسی ایک ماہ کے دوران سب سے بڑا اضافہ ہوگا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں۔

لاہور: تلخ کلامی پر خاتون مسافر کا نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور: تلخ کلامی پر خاتون مسافرکا نمبر سوشل میڈیا پر شیئرکرنے والے  رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

بھارت: دلی کے پارک میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے پارک میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد احتجاجی…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ وزیراعظم ہاؤس میں آج اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا

خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں آج اعلیٰ سطح کا…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

لکی مروت: سلیمان خیل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جب کہ دو…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top