• Home
  • Blog
  • صدر ٹرمپ: ایران کی صورتحال انتہائی خراب، معلوم نہیں تہران ہتھیار ڈالے گا یا نہیں
Image

صدر ٹرمپ: ایران کی صورتحال انتہائی خراب، معلوم نہیں تہران ہتھیار ڈالے گا یا نہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور انہیں معلوم نہیں کہ تہران ہتھیار ڈالنے والا ہے یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں برتری حاصل ہے اور وہ اسے برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

ایران کی صورتحال سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ حالات بہت خراب ہیں اور یہ واضح نہیں کہ ایران ہتھیار ڈالنے والا ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وہ صدر ہیں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن ٹھیک رہیں گے۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کے عہدیداروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط بھی کیے۔ انہوں نے اسے تحفظ کی ایک شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اے آئی کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ملاقات میں ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے موزوں مقامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں ڈیٹا سینٹرز تعمیر کیے جائیں گے، وہاں کے لوگوں کو مالی طور پر نمایاں فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں۔

لاہور: تلخ کلامی پر خاتون مسافر کا نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور: تلخ کلامی پر خاتون مسافرکا نمبر سوشل میڈیا پر شیئرکرنے والے  رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

بھارت: دلی کے پارک میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے پارک میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد احتجاجی…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ وزیراعظم ہاؤس میں آج اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا

خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں آج اعلیٰ سطح کا…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

لکی مروت: سلیمان خیل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جب کہ دو…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top