• Home
  • Blog
  • خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
Image

خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔

سعودی عرب میں اہم آئل پائپ لائن کی بندش اور خطے میں حوثیوں کے حملوں سمیت بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات کے باعث تیل کی رسد سے متعلق خدشات بڑھ گئے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 2.90 ڈالرز یعنی 2.77 فیصد اضافے کے بعد 107.51 ڈالرز فی بیرل ہو گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.27 ڈالرز یعنی 2.27 فیصد اضافے سے 102.32 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔

کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت جولائی کے بعد پہلی بار 100 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top