• Home
  • Blog
  • خطرے کی گھنٹی: بحرالکاہل میں ایل نینو موسمی نظام انتہائی شدت اختیار کرنے کے قریب
Image

خطرے کی گھنٹی: بحرالکاہل میں ایل نینو موسمی نظام انتہائی شدت اختیار کرنے کے قریب

بحرالکاہل میں موسمی سسٹم ایل نینو انتہائی شدت اختیار کرنے کے قریب پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق  عالمی موسمیاتی تنظیم نے خطرے سےخبردارکرتے ہوئے بتایا  کہ بحرالکاہل میں  ایل نینو انتہائی شدت کے قریب پہنچ گیا ہے۔

جولائی اور اگست کے وسط میں درجہ حرارت معمول سے  2.2 سے 2.6 ڈگری زیادہ رہا جبکہ بعض علاقوں میں زیرِسمندر درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ بھی ریکارڈکیاگیا۔
ایل نینو کے فروری2027 تک برقرار رہنےکا تقریباً 100 فیصد امکان  ہے، شدت بڑھنے سے دنیا کے مختلف حصوں میں شدید گرمی، سیلاب اورخشک سالی سمیت غیرمعمولی موسمی حالات کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایل نینو موسمیاتی رجحان ہے جس میں بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی حصے کا پانی معمول سے زیادہ گرم ہوجاتا ہے، اس سے ہوا اور بادلوں کی گردش متاثر ہوتی ہے اور  اثرات دنیا بھر کے موسم پر  پڑتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top