• Home
  • Blog
  • خواتین میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی: پاکستانی ٹیم ون ڈے میچ میں گلابی کٹ پہنے گی
Image

خواتین میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی: پاکستانی ٹیم ون ڈے میچ میں گلابی کٹ پہنے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے لاہور میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کو خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام کردیا۔

چھاتی کے کینسر کی آگاہی کیلئے پاکستان ٹیم 25 اکتوبر کو انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں گلابی کٹ پہنے گی۔

یہ پی سی بی اور پنک ربن کی چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے مشترکہ کاوش ہے جس کیلئے پی سی بی کی جانب سے دستخط شدہ خصوصی فین شرٹس کی نیلامی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ شرٹس نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج پر خرچ ہوگی۔

پی سی بی نے بتایا کہ نیلامی کا مقصد علاج کے اخراجات برداشت نہ کر سکنے والی خواتین کی مدد کرنا ہے، اس سے شائقین کو خصوصی شرٹس حاصل کرنے اور قیمتی جانیں بچانے میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ خبریں۔

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی رحیم یار خان: گھریلو تنازع…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش بہاولپور: پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top