• Home
  • Blog
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں پی ٹی آئی کا اگلا لائحہ عمل، پارٹی اعلامیہ جاری
Image

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں پی ٹی آئی کا اگلا لائحہ عمل، پارٹی اعلامیہ جاری

اسلام آباد (11 اکتوبر 2026): خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کے پی صورتحال سے متعلق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں صوبے میں دہشتگردی کی صورتحال پر غور کے بعد صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر غور جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹیوں نے صوبے کی صورتحال پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی مخالفت کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گورنر راج سے صوبے میں سیاسی کشیدگی اور عوامی بے چینی میں اضافہ ہوگا۔ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق کا تحفظ نا گزیر ہے۔ دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی غیر مشروط مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف ہے، جب کہ گورنر راج کی مخالفت پر اے این پی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے موقف کا خیر مقدم کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں غیر معمولی آئینی یا انتظامی اقدام کی صورت میں دوبارہ مشترکہ اجلاس ہوگا۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top