• Home
  • Blog
  • دریائے نیلم میں اسکول وین گرنے سے 4 بچے جاں بحق، علاقے میں سوگ کی فضا
Image

دریائے نیلم میں اسکول وین گرنے سے 4 بچے جاں بحق، علاقے میں سوگ کی فضا

دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وادی نیلم میں نگدر گھوڑے نکہ کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی دریائے نیلم میں گرگئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 4 بچے جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی میں سوار بچے اسکول جارہے تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں دریا سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردیں جب کہ زخمی افراد کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، حادثہ کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت فراہم

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

چنیوٹ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، بہاولنگر کا مطلوب ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

چنیوٹ کے علاقے راجباہ پیلووال سیدا کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، 55 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے غازی پور میں گھریلو تنازع کے دوران شوہر کی جانب…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top