• Home
  • Blog
  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونیکا خدشہ
Black and white image of a pipe creating ripples in water. An abstract reflection scene.

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونیکا خدشہ

کے الیکٹرک کے سسٹم میں کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔واٹر کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صبح 6 بجے دھابیجی کے مختلف فیزز میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، جبکہ کے الیکٹرک نے دھابیجی پر بجلی کی بندش کی وجہ کیبل فالٹ قرار دے دی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی کے تھرڈ فیز، فورتھ فیز اور کےتھری پمپ ہاؤس کی بجلی بند ہوگئی، دھابیجی پر بجلی کی بندش کے باعث 21 میں سے 10 پمپس غیر فعال ہوگئے۔ترجمان واٹر کارپوریشن کا بتانا ہے کہ 10 پمپس بند ہونے سے کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی جلد بحالی کے لیے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، بجلی بحال ہوتے ہی متاثرہ 10 پمپس فوری طور پر فعال کردیے جائیں گے۔اس کے علاوہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی بحالی کے فوراً بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top