• Home
  • Blog
  • راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، چور کھڑکی دروازے سمیت لاکھوں کا سامان لے گئے
Image

راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، چور کھڑکی دروازے سمیت لاکھوں کا سامان لے گئے

راولپنڈی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات ہوئی جس میں چور لاکھوں روپے مالیت کا سامنے لے گئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں جاتلی کے علاقے ڈھوک امب میں راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات ہوئی جس کا مقدمہ سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری طیب فضل کی درخواست پر تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق رہائش گاہ سے 3 ائیر کنڈیشنر، 2 دروازے، 2 کھڑکیاں، قالین، کراکری، آرائشی اشیاء اور گھاس کاٹنے والی مشین چوری ہوئی، جب کہ رہائش گاہ کے مختلف مقامات پر تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔
مقدمے کے مطابق سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر تعینات گھریلو ملازم مبینہ طور پر غائب ہے، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے مطابق ملازم گزشتہ رات سے موجود نہیں اور اس کا موبائل فون بھی بند ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت فراہم

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

چنیوٹ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، بہاولنگر کا مطلوب ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

چنیوٹ کے علاقے راجباہ پیلووال سیدا کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، 55 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے غازی پور میں گھریلو تنازع کے دوران شوہر کی جانب…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top