سابق سرپرستِ اعلیٰ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے نئے صوبوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبے رقبے کے لحاظ سے بہت وسیع ہیں، جس کے باعث عوام کو انتظامی امور میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان کے شہریوں کو سرکاری و انتظامی مسائل کے حل کے لیے لاہور تک سفر کرنا پڑتا ہے، اس لیے نئے صوبوں کا قیام جلد عمل میں لایا جانا چاہیے۔














