• Home
  • Blog
  • سائبر وار فیئر چیلنجز، پاکستان میں سیکورٹی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ
hacker, safety, computer, the internet, network, cyber security, attack, invasion, malicious software, hacker, hacker, hacker, hacker, hacker

سائبر وار فیئر چیلنجز، پاکستان میں سیکورٹی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

سائبر وار فیئر چیلنجز کے باعث پاکستان میں سکیورٹی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک کو درپیش بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے 90 روزہ سائبر سکیورٹی اسٹریٹجک ایکشن پلان کی منظوری دیتے ہوئے صوبوں کو کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز (CERTs) کے قیام کا عمل تیز کرنے اور پاکستان انفارمیشن سکیورٹی فریم ورک2026 (پی آئی ایس ایف) پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ یہ فیصلہ نیشنل کمیٹی فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز کے دوسرے اجلاس میں کیا گیا، جو کابینہ ڈویژن میں سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور چیئرمین این سی آئی سی ایس کی زیر صدرات ہوا۔ اجلاس میں ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے پیش نظر عملی اور فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی ایس ایف 2026 پہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے اور وفاقی و صوبائی دونوں سطحوں پر اس کے نفاذ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (NCERT)، جو سائبر سکیورٹی ورکنگ کمیٹی کی سربراہی کرتی ہے، نے اجلاس میں جامع سائبر سکیورٹی اسٹریٹجک ایکشن پلان پیش کیا۔ منصوبے میں بنیادی طور پر آئندہ 90 روز کے دوران کیے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔ اس ایکشن پلان میں گورننس، قواعد و ضوابط کی پابندی، وسائل کی ہم آہنگی، سائبر واقعات سے نمٹنے اور بحران کے انتظام، سائبر سکیورٹی اسیسمنٹ اور سپلائی چین سکیورٹی سمیت مختلف اہم شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ بالخصوص سرکاری افسران کیلئے نیشنل سائبر سکیورٹی ہینڈ بک تیار کرلی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے چیئرمین نے زور دیا کہ وفاقی کمپیوٹر کو فعال بنانے کیلئے محتاط اور جامع منصوبہ بندی ضروری ہے، خصوصاً اس صورتحال میں جب ابھی سیکٹرل اور صوبائی CERTs موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top