• Home
  • Blog
  • سرکاری قرضوں میں 10 سال کے دوران 340 فیصد تاریخی اضافہ، انکشاف سامنے آگیا
Image

سرکاری قرضوں میں 10 سال کے دوران 340 فیصد تاریخی اضافہ، انکشاف سامنے آگیا

اسلام آ باد: پاکستان کے سرکاری قرضوں میں 10سال کے دوران 340 فیصد کے تاریخی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں، گزشتہ 10 سال میں سرکاری قرضے میں 67 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری قرضوں کا حجم 86 ہزار 700 ارب روپے پر پہنچ گیا جبکہ جون 2016 تک سرکاری قرضے 19 ہزار 700 ارب روپے تھے۔ 

وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جون 2026 تک سرکاری قرضوں کا حجم 86ہزار 700 ارب روپے رہا جس میں مقامی 59 ہزار 400 ارب اور غیر ملکی سرکاری قرضہ 27 ہزار 300 ارب روپے تھا جبکہ جون 2016 تک سرکاری قرضہ 19 ہزار 700 ارب روپے تھا جس میں مقامی 13 ہزار 600 ارب اور غیر ملکی سرکاری قرضہ 6 ہزار 100 ارب روپے تھا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ جون 2017 تک مجموعی سرکاری قرضہ 21 ہزار 400 ارب روپے اور جون 2018 تک سرکاری قرضہ بڑھ کر 24 ہزار 900 ارب روپے ہوگیا تھا۔

اسی طرح جون 2019 تک مجموعی سرکاری قرضے کا حجم 32 ہزار 700 ارب روپے اور جون 2020 تک سرکاری قرضہ 36 ہزار 400 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جون 2021 تک سرکاری قرضہ بڑھ کر 39 ہزار 900 ارب روپے ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے بجائے مختلف آئینی اقدامات پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف آئینی…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

اسلام آباد مارچ: قانون نافذ کرنے والے ادارے جدید ترین آلات سے لیس

اسلام آباد: متعدد ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

صدر نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی: گورنر کے پی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے تاحال صوبے میں امن و…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم، ڈی ایس پی کی سرزنش، ہتھکڑی منگوالی

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست ضمانت کے کیس…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top