• Home
  • Blog
  • سستا تھرڈ پارٹی چارجر فون کے لیے بن سکتا ہے خطرناک، غیرمتوقع نقصان کا خدشہ
Image

سستا تھرڈ پارٹی چارجر فون کے لیے بن سکتا ہے خطرناک، غیرمتوقع نقصان کا خدشہ

اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کے لیے نیا چارجر خریدنا چاہتے ہیں تو مارکیٹ میں متعدد آپشنز دستیاب ہوں گے۔

ہمیشہ کمپنیوں کا چارجر خریدنا بہتر ہوتا ہے مگر عام طور پر وہ کافی زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ تھرڈ پارٹی چارجر زیادہ فروخت ہوتے ہیں جن کی قیمت بھی کافی کم ہوتی ہے جبکہ فاسٹ چارجنگ بھی فراہم کرتے ہیں۔

مگر ان سستے چارجر کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ان میں ایسے بنیادی پرزہ جات موجود نہیں ہوتے جو ڈیوائس کو چارج محفوظ طریقے سے مسلسل فراہم کرتے ہیں۔

چونکہ یہ سستے چارجر مسلسل کرنٹ فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں جس سے لیتھیم آئیون بیٹری پر تناؤ بڑھتا ہے اور اس کے کیمیائی تنزلی کی رفتار بڑھ جاتی ہے جبکہ گنجائش بھی گھٹ جاتی ہے۔

تو آسان الفاظ میں اس طرح کے سستے چارجر طویل المعیاد بنیادوں پر فون کی بیٹری کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سستے چارجر ضروری نہیں کہ آپ کے فون کو مسلسل درست وولٹیج فراہم کرسکیں۔

اگر والٹیج اوپر نیچے ہو تو اس سے چارجنگ پورٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ بیٹری متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ویسے ضروری نہیں کہ آپ اسی کمپنی کا چارجر یا کیبل استعمال کریں جس کا فون استعمال کر رہے ہیں کیونکہ اب زیادہ تر فونز میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور کیبل استعمال ہوتی ہے۔

تو کسی اور کمپنی کے چارجر یا کیبل کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے مگر کسی اچھی کمپنی کے چارجر اور کیبل کو ترجیح دینا چاہیے۔

موجودہ عہد میں بیشتر فونز بہترین چارجنگ اور بیٹری منیجمنٹ سسٹمز سے لیس ہوتے ہیں۔

فونز میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ سستے چارجر کے ساتھ بھی محفوظ طریقے سے چارج ہوں، بس وہ آفیشل چارجر کی بجائے سست روی سے فون کو چارج کرتے ہیں۔

مگر ان سستے چارجر میں وہ سیفٹی فیچرز موجود نہیں ہوتے جو کمپنی کے آفیشل چارجرز میں موجود ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سستے چارجر اس وقت بھی والٹیج کی فراہمی جاری رکھتے ہیں جب کیبل خراب ہو جس کے نتیجے میں چارجر یا فون زیادہ گرم ہو جاتے ہیں۔

تو جس حد تک ممکن ہو فون کے لیے اچھی کمپنی کے چارجر کا انتخاب کریں اور سستے چارجر استعمال کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top