• Home
  • Blog
  • سلمان اکرم نے محسن نقوی کا سہیل آفریدی پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کردیا
Image

سلمان اکرم نے محسن نقوی کا سہیل آفریدی پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کردیا

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سہیل آفریدی پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا الزام مسترد کردیا۔

جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار نہیں بلکہ حکومت کے ارادے کچھ اور تھے ، 72 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کا کہا گیا۔
سلمان اکرم کے مطابق ہم نے کہا کہ ایمرجنسی کی اجازت نہیں دے سکتے ،  سہیل آفریدی اور ان کی رائے مختلف نہیں تھی، بانی سے ملاقات کے لیے منگل کو ملاقات کی آمدگی ظاہر کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے بانی کا علاج ان کی اور خاندان کی مرضی کے مطابق کرایا جائے، حکومت نے کہا کہ بانی کا علاج آئین وقانون کے مطابق ہی ہوگا۔

علاوہ ازیں ایک اور بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں مشاورت اور اتفاق کا راستہ اپنانے کو تیار نہیں تھی۔

واضح رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ  اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام چیزوں پر اتفاق رائے ہو گیا تھا لیکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں۔

پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے بجائے مختلف آئینی اقدامات پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف آئینی…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

اسلام آباد مارچ: قانون نافذ کرنے والے ادارے جدید ترین آلات سے لیس

اسلام آباد: متعدد ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

صدر نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی: گورنر کے پی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے تاحال صوبے میں امن و…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

سرکاری قرضوں میں 10 سال کے دوران 340 فیصد تاریخی اضافہ، انکشاف سامنے آگیا

اسلام آ باد: پاکستان کے سرکاری قرضوں میں 10سال کے دوران 340 فیصد کے تاریخی اضافے کا انکشاف…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top