• Home
  • Blog
  • سندھ: 2 سال میں 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد آن لائن ڈرائیونگ لائسنس جاری
Image

سندھ: 2 سال میں 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد آن لائن ڈرائیونگ لائسنس جاری

سندھ میں 24 اکتوبر 2024 کو شروع ہوئے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو 2 سال مکمل ہوگئے۔ 

ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ لائسنس سندھ یونس چانڈیو نے بتایا کہ سندھ بھر میں 2 سال کے دوران آن لائن سسٹم میں 947318 یوزر رجسٹرڈ ہوئے، شہریوں نے گھروں پر بیٹھ کو 680522 آن لائن ڈرائیونگ لائسنس خود جاری کیے۔

یونس چانڈیو کے مطابق 601059 شہریوں نے از خود آن لائن لرنر ڈرائیونگ لائسنسوں کا اجراء کیا، 57432 شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنسز کی خود تجدید کی اور گھر بیٹھے لائسنس وصول کیے، اسی طرح 22031 شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا از خود اجراء کیا۔ 

ڈی آئی جی یونس چانڈیو نے بتایا کہ شہری سندھ حکومت کی جانب سے فراہم جدید سہولتوں کا بھرپور استفادہ کررہے ہیں، اس سے رشوت ستانی ختم ہوکر رہ گئی ہے جب کہ ہماری  اسپیشل ٹیمیں لوگوں کو گھر بیٹھے بھی لائسنس جاری کرکے دے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت فراہم

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

چنیوٹ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، بہاولنگر کا مطلوب ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

چنیوٹ کے علاقے راجباہ پیلووال سیدا کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، 55 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے غازی پور میں گھریلو تنازع کے دوران شوہر کی جانب…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top