• Home
  • Blog
  • شکاگو میراتھون میں پاکستانی رنرز کی شرکت، نزار نیانی سب سے نمایاں
Image

شکاگو میراتھون میں پاکستانی رنرز کی شرکت، نزار نیانی سب سے نمایاں

امریکا میں ہونے والی شکاگو میراتھون 2026 میں دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستانی رنرز نے شرکت کی، امریکی ریاست ٹیکساس میں مقیم نزار نیانی 3 گھنٹے 45 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے پاکستانی شرکا میں سب سے نمایاں رہے۔

نزار نیانی محض 46 سیکنڈ کے فرق سے تین گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کرنے کا ہدف حاصل نہ کرسکے۔

کراچی کے مصطفیٰ نے 3 گھنٹے 29 منٹ 18 سیکنڈ میں ریس مکمل کی، جبکہ نیویارک میں مقیم بشریٰ انجم 3 گھنٹے 31 منٹ ایک سیکنڈ کے ساتھ پاکستانی خواتین میں سب سے نمایاں رہیں۔

ابوبکر محمد افضل نے 3 گھنٹے 32 منٹ 39 سیکنڈ اور پاکستانی نژاد امریکی بابر غیاث نے 3 گھنٹے 42 منٹ 44 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کی۔

نزار نیانی نے ابتدائی 10 کلومیٹر 40 منٹ 22 سیکنڈ اور نصف میراتھون کا فاصلہ ایک گھنٹہ 25 منٹ 41 سیکنڈ میں طے کیا، تاہم ریس کے دوسرے حصے میں رفتار کم ہونے کے باعث وہ تین گھنٹے سے کم وقت میں میراتھن مکمل نہ ک رسکے۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top