• Home
  • Blog
  • شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں میگھن مارکل کا اہم کردار کرنے کا امکان
Image

شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں میگھن مارکل کا اہم کردار کرنے کا امکان

ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی خفیہ فلم پر کام شروع کر دیا  جس میں ان کی اہلیہ اداکارہ میگھن مارکل کے لیے اہم کردار زیرِ غور ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک آف سسیکس گزشتہ ماہ اہلیہ میگھن مارکل اور اپنے بچوں، شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بیٹ کے ہمراہ طویل قیام کے لیے برطانیہ واپس آئے تھے۔

شہزادہ مبینہ طور پر شہزادی ڈیانا کی زندگی سے متعلق اس پروجیکٹ میں اپنی اہلیہ کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ شہزادہ ہیری چاہتے ہیں کہ میگھن والدہ ڈیانا کی کہانی کی راوی کے طور پر فلم میں نظر آئیں۔

میگھن محض مختصر کردار کے لیے نہیں آ رہیں بلکہ وہ ڈیانا کی کہانی کی آواز بن رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ فلم کی مرکزی شخصیات میں شامل ہوں گی جب کہ ہیری بیٹے کے طور پر موجود ہو سکتے ہیں لیکن ناظرین ڈیانا کی کہانی میگھن کی آواز میں سنیں گے۔

واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top