• Home
  • Blog
  • صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
Image

صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!

پشاور (10 ستمبر 2026): پختونخوا میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے صحت کارڈ کے تحت سرکاری ملازمین کو بڑی سہولت دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صحت کارڈ پلس پروگرام کو مزید منظم، موثر اور دیرپا بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں صحت کارڈ کے تحت مہنگے علاج کی کوریج بڑھانے اور سروس ریٹس میں اضافے اور صحت کارڈ کے تحت سرکاری ملازمین کے لیے ٹاپ اَپ ہیلتھ پیکج متعارف کرانے کی تجاویز دی گئیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم سر فہرست ترجیحات ہیں۔ بنیادی صحت مراکز کی اصلاحات اور جدت لانے کا مقصدعوام کو صحت کی سہولتیں ان دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام کو بہترین صحت سہولتوں کی فراہمی حتمی ہدف ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ صحت اورتعلیم کے امور بر وقت نمٹائے جائیں، تاخیر کی گنجائش نہیں جب کہ صحت کارڈ سہولت کے غلط استعمال کا سدباب کیا جائے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top