• Home
  • Blog
  • صدر مملکت: سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جاسکتا
Image

صدر مملکت: سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جاسکتا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا۔

 ایوانِ صدر میں تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر آصف علی زرداری نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو “نشانِ امتیاز” سے نوازا۔

اس تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف ، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

انتونیو گوتریس کا پاکستان کا اعلیٰ قومی اعزاز ملنے پر  شکریہ ادا کیا جب کہ صدر مملکت نے یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں عالمی امن، مکالمے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو ہتھیار یا سیاسی دباؤ کے ذرائع کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، پائیدار امن کے لیے تمام دیرینہ تنازعات بالخصوص جموں و کشمیر کے تنازعے کا حل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کو افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں کی جانب سے مسلسل دہشتگردی کا سامنا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں۔ 

متعلقہ خبریں۔

لاہور میں آوارہ کتے نے میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کردیا، ڈاکٹر زخمی

لاہور میں آوارہ کتے نے میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ ترجمان میو اسپتال کے…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 خوارج کو ہلاک…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کون ہیں؟

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کی تفصیلات سامنے…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top