• Home
  • Blog
  • صدر نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی: گورنر کے پی
Image

صدر نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی: گورنر کے پی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ صدر نے جیسے ہی رپورٹ مانگی تو تیار کرکے سفارشات سمیت بھیج دوں گا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے،کے پی حکومت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کر رہی۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پشاور میں ملاقات ہوئی جس میں صوبے کو دہشتگردی سے بچانے کے لیے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق صدر اور وزیراعظم گورنر راج یا ایمرجنسی ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس آئینی کردار ادا کرے گا۔

 ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ صوبے میں غیریقینی صورتحال پر پولیس الرٹ ہے، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

احمد پور شرقیہ سے بہاولپور روٹ پر کوسٹروں اور اڈہ مالکان کے تنازعات، طلبہ و مسافروں کو مشکلات

احمد پور شرقیہ سے بہاولپور آنے والی کوسٹروں اور اڈہ مالکان کے درمیان روز بروز بڑھتے ہوئے تنازعات…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ: امارات نے فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کرلیا

امارات نے حال ہی میں اسرائیل جانے والی پروازمیں پیش آنیوالے واقعے پر فلائی دبئی کے شریک پائلٹ…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے بجائے مختلف آئینی اقدامات پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف آئینی…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

اسلام آباد مارچ: قانون نافذ کرنے والے ادارے جدید ترین آلات سے لیس

اسلام آباد: متعدد ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top