• Home
  • Blog
  • عازمین حج کیلئے گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کردی گئی
Image

عازمین حج کیلئے گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کردی گئی

اسلام آباد: پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف کرادیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت مہیا کی گئی ہے، اب ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کا انتخاب گھر بیٹھے ممکن ہوسکے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لانگ حج کو شارٹ یا شارٹ کو لانگ پیکج میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی مہیا کردی گئی ہے، پاک حج ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پرنٹ لےکر مجاز ڈاکٹر سے تصدیق کرانےکا عمل جاری ہے۔
فٹنس سرٹیفکیٹ تصدیق کے بعد پاک حج ایپ یا حج پورٹل پر دوبارہ اب لوڈ کرنا لازمی ہے، سمندر  پار  پاکستانی بھی اپنے نزدیکی ڈاکٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ لے کر ایپ پر اپ لوڈ کریں، کامیاب عازمین حج کو ہارڈشپ کوٹہ کے تحت اپنے محرم یا ہیلپر کی درخواست دینے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایپ میں کسی مجبوری کی بنا پر حج درخواست کی منسوخی اور رقم واپسی کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، حج انتظامات سے متعلق متعدد سہولیات اب عازمین کو گھر  بیٹھے دستیاب ہیں، نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج کی بکنگ بھی جاری ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل سے باہر  پرائیویٹ حج کی بکنگ یا ادائیگی کی ممانعت ہے، پرائیویٹ حج اسکیم میں 26 ہزار درخواستیں مکمل کرلی گئی ہیں، 45 ہزار نشستیں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

خاتون کے دماغ میں کیڑے اور ان کے انڈوں کی دریافت

ویسے تو طفیلی کیڑے اکثر لوگوں کے نظام ہاضمہ تک پہنچ جاتے ہیں مگر فلپائن میں تو ایک…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

لندن سے چوری کیے گئے موبائل فون چین اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کے ارکان کو سزائیں

لندن: برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے چوری شدہ موبائل فونز چین منتقل کرنے والے ایک بڑے اسمگلنگ نیٹ…

ByBySajid Ali Sep 27, 2026

بھارتی شراب کی دکان میں بندر کی انوکھی حرکت، شراب پی کر مدہوش ہونے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی بھارت میں ایک مادہ بندر شراب کی دکان میں داخل ہوئی اور مبینہ طور پر شراب…

ByBySajid Ali Sep 27, 2026

نظامِ شمسی سے باہر وہ چاند جہاں زندگی کے امکانات موجود ہیں

سائنسدانوں نے نظام شمسی کے اس مقام کی نشاندہی کی ہے جہاں زمین سے ہٹ کر کسی قسم…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top