• Home
  • Blog
  • عطا تارڑ: پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ
Image

عطا تارڑ: پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات  عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ رہنا ہے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے مگر خیبرپختونخوا قیادت کی ساری توجہ ایک قیدی کو جیل سے رہا کرانے پر ہے، سہیل آفریدی انتظامی طور پر ناکامی کے بعد اب سیاسی طور پر بھی ناکام ہوچکے،  خیبرپختونخوا کے عوام بنیادی سہولیات کے لیے دوسرے صوبوں کا رخ کرتے ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ  صوبے کے اندر تباہی و بربادی پھیل چکی ہے، دہشتگردی خود صوبائی حکومت نے پھیلائی، اس کا تدارک نہیں کیا، افغانستان کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کی انہوں نے آج تک مذمت نہیں کی، پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ رہنا ہے۔ 

وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں ہرسال خیبرپختونخوا حکومت کو اربوں روپے فنڈز دیے جاتے ہیں، کاؤنٹر ٹیررازم کی مد میں ملنے والا پیسا انہوں نے کہاں خرچ کیا ہے؟ وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا پولیس کے لیے جدید گاڑیاں دینےکی پیشکش کی تو انہوں نے انکار کردیا، پی ٹی آئی قیادت نے خیبرپختونخوا پولیس کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آپ کا افغانستان کے بارے میں نرم کیوں رویہ ہے ؟ آپ کو بلٹ پروف گاڑیاں دی جاتی ہیں آپ وہ واپس کرتے ہیں، کے پی میں جو نیا پولیس ایکٹ جو آیا ہے اس میں پولیس کا اختیار لینے کی کوشش کی گئی۔ 

متعلقہ خبریں۔

خاتون وکیل کے کالا سوٹ پہن کر عدالت میں پیش ہونے پر جج برہم

اسلام آباد (28 ستمبر 2026): اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے موقع پر خاتون وکیل…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی: امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزیدکمی آگئی۔ آل پاکستان صرافہ…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکار، بس ڈرائیور نے غلط جمنازیم میں پہنچا دیا

پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکار ہوگئی۔ ٹیم کے بس ڈرائیور نے کھلاڑیوں…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

عباس عراقچی کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو: امریکا کے ساتھ قیامت خیز جنگ کیلئے بھی تیار ہیں

واشنگٹن: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران دشمن سے جنگ دوبارہ شروع ہونے…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top