چیمہ صاحب کا مال ہے، جانے دو! لاہور ایئرپورٹ پر سمگلنگ سیٹ اپ ایک اہلکار کی ہوشیاری سے چوپٹ ہو گیا۔ کسٹمز کے شفٹ انچارج کا نام سامنے آتے ہی فوری تبادلہ کر دیا گیا—کیا یہ محض اتفاق ہے یا اندرونی ملی بھگت؟تفصیلات کے مطابق صحافی حیدر منیر کی خبر کے مطابق، 09 ستمبر کو دوحہ سے لاہور پہنچنے والے مسافر کے پاس موجود 8,000 غیر ملکی بوسٹن انجکشنز کی برآمدگی کے بعد ایئرپورٹ پر موجود مبینہ بائی پاس نیٹ ورک کی کڑیاں کھلنے لگی ہیں۔خبر کے مطابق مسافر کو مبینہ طور پر یہ ہدایات دی گئی تھیں کہ ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی صرف مخصوص لیڈی والی سائیڈ والے کاؤنٹر کی طرف بڑھنا ہے اور بیگز کو بغیر اسکین کروائے آگے کھسکا دینا ہے۔ خبر کے مطابق یہ سیٹ اپ اس وقت چوپٹ ہوا جب ڈیوٹی پر موجود ایک کسٹمز اہلکار کی نظر بیگز پر پڑ گئی اور اس نے زبردستی سامان اسکیننگ بیلٹ پر ڈلوایا، جہاں سے کروڑوں روپے کے غیر ملکی انجکشنز بے نقاب ہو گئے۔خبر کے مطابق سامان پکڑے جانے پر مسافر کی جانب سے مبینہ طور پر یہ باور کروانے کی کوشش کی گئی کہ “یہ چیمہ صاحب کا مال ہے جانے دو”، جبکہ تفتیش کے دوران شفٹ انچارج آصف نواز کا نام بھی سامنے آیا۔ اس پورے کیس کا سب سے اہم اور سوالیہ پہلو یہ ہے کہ واقعے کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر آفس آرڈر جاری کر کے شفٹ انچارج آصف نواز کو ایئرپورٹ ڈیوٹی سے ہٹا کر ڈے شفٹ ایکسپورٹ منتقل کر دیا گیا۔اب یہ سوالات شدت سے اٹھائے جا رہے ہیں کہ:نام سامنے آتے ہی چند گھنٹوں کے اندر افسر کا ہنگامی تبادلہ کیا محض ایک انتظامی روٹین ہے یا اندرونی معاملے کو دبانے کی کوشش؟کیا بائی پاس کا یہ روٹ پہلی بار استعمال ہو رہا تھا یا اس سے پہلے بھی ایسی سہولت کاری ہوتی رہی ہے؟
حیدر منیر کے مطابق جب اس تمام صورتحال پر آصف نواز کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور تمام حقائق کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی

لاہور ایئرپورٹ پر سمگلنگ سیٹ اپ ایک اہلکار کی ہوشیاری سے چوپٹ
متعلقہ خبریں۔
ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے
دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…
پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال
پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…













