• Home
  • Blog
  • لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
Image

لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر بچوں کو جرائم کے ٹاسک دینے کے خطرناک رجحان پر قابو پانے کام شروع کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق ایک شخص نے شکایت کی کہ اس کے کم سن بھتیجے اور بھانجے کے غیر فطری فعل کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر انہیں تشویش ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ گڑھی شاہو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے،  ویڈیو وائرل ہونے کے پیچھے دیگر عناصر کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے ڈیجیٹل شواہد کے تجزیے اور مزید ملزمان کی نشاندہی کے لیے این سی سی آئی اے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں کو جرم کا ٹاسک دے کر اسے چیلنج سمجھنے کا رجحان انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت فراہم

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

چنیوٹ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، بہاولنگر کا مطلوب ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

چنیوٹ کے علاقے راجباہ پیلووال سیدا کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، 55 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے غازی پور میں گھریلو تنازع کے دوران شوہر کی جانب…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top