• Home
  • Blog
  • لاہور میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک
Image

لاہور میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک

صوبائی دارالحکومت میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ ہربنس پورہ میں پیش آیا، میاں بیوی اور ان کے دو بچوں نے گزشتہ رات کا بچا ہوا سالن، آلو گوبھی کھایا، جس کے کچھ دیر بعد چاروں کی حالت بگڑ گئی۔دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج دونوں بچے دم توڑ گئے۔حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں کی شناخت قدیر اور عاصمہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے والدین کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔دوسری جانب واقعے کی اطلاع پر کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، فرانزک ٹیم نے کھانے کے نمونے اور دیگر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں جب کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔فرانزک ماہرین کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کھانے میں چھپکلی گرنے کے باعث وہ زہریلا ہوا۔مزید برآں اصل وجہ فرانزک اور دیگر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top