لاہور : گھوڑوں کی ریس پرجوا کھیلنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا اور قبضے سے 2 لیپ ٹاپ، 4موبائل فونزاور ایل سی ڈی برآمد کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھوڑوں کی ریس پر آن لائن جوا کھیلنے والے 6 رکنی گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی چوبرجی پارک کے قریب کی گئی جہاں ملزمان گھوڑوں کی ریس پر آن لائن جوئے کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عاطف، محمد صاحب، امام بخش، افضال، منظور اور یونس کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 لیپ ٹاپ، 4 موبائل فونز، ایل سی ڈی اور 4 پی ٹی سی ایل فونز کے علاوہ داؤ پر لگی 41 ہزار روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی ہے۔
لٹن روڈ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔














