• Home
  • Blog
  • لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 مقامی کرکٹرز شہید
Image

لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 مقامی کرکٹرز شہید

لکی مروت (27 ستمبر 2026): دہشتگردوں کی رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں مقامی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی شہید جب کہ تین زخمی ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ لکی مروت کے گاؤں عبدالخیل کے قریب پیش آیا، جہاں کرکٹ میچ کھیل کر رکشے میں واپس آنے والے مقامی ٹیم کے کھلاڑیوں پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین کھلاڑی موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ تین زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دہشتگردی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔

تھانہ درہ پیزو پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعے میں شہید کرکٹرز میں محمد عمیر، صادق امین اور عالیان شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی شناخت آصف اللہ، امداد اللہ اور اعجاز خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کھلاڑی گاؤں شاہ حسن میں کرکٹ میچ کھیل کر واپس اپنے گاؤں عبدالخیل کی جانب سفر کر رہے تھے، کہ پہلے سے گھات لگا کر بیٹھےدہشت گردوں نے راستے میں گولیاں برسا دیں، پولیس ٹیموں نے مفرور دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور (27 ستمبر 2026): حکومت نے آن لائن مالیاتی فراڈ ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کیخلاف…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

پاکستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع، گھروں میں گیس کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

اسلام آباد: ملک میں لوڈ مینجم،نٹ کے باعث گھروں میں گیس، کھانا پکانے کے اوقات تک محدود ہوگئی۔…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟ یو اے ای سے متعلق دعوے زیرِ بحث

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملوں سے متعلق پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین پر نئے گرڈ شیئرنگ چارجز عائد کرنے کی تجویز

نیپرا نے بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز پیش کردی۔  پاکستان کے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top