• Home
  • Blog
  • مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات ہوگی، وزیراعظم کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش
Image

مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات ہوگی، وزیراعظم کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات کریں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ڈھائی سال کی محنت اور ٹیم ورک کے ذریعے ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، میکرو اکنامک استحکام بہت مشکل سے حاصل ہوا، یہی قوم کی منشا اور ہر پاکستانی کی آواز ہے کہ پاکستان کو عظیم بنائیں گے، بدقسمتی نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی ہماری کوششیں بار آور ثابت نہ ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملکی ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری ہے اور دوسری جانب احتجاج کے باعث برآمدات، درآمدات اور مینو فیکچرنگ کا شعبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کا پہلا نشانہ معیشت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کیا ترقی کے پہیے تو دوبارہ جام کرنا ملک دشمنی نہیں، ہوش کے ناخن لیں اور دھرنوں کو ختم کریں، کیا آپ پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات کریں گے۔

متعلقہ خبریں۔

کراچی: چھینے جانے والے موبائلز کی لوکیشن بتانے کے باوجود پولیس موبائل فونز برآمد کرنے میں ناکام

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا شکار شہریوں کی جانب سے چھینے جانے والے موبائل فونز کی لوکیشن پولیس…

ByByMomina Fatima Oct 6, 2026

وزیر دفاع: یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں، پاکستانی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی سعودی فوجیں لڑرہی ہیں…

ByByMomina Fatima Oct 6, 2026

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی تحریروں میں نادیدہ واٹر مارک شامل کردیا

اوپن اے آئی نے اپنے مقبول آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی…

ByByMomina Fatima Oct 6, 2026

جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں

دنیا بھر میں جوان افراد میں کینسر کی متعدد اقسام کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔…

ByByMomina Fatima Oct 6, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top