• Home
  • Blog
  • محمد بن سلمان: سعودی سلامتی کو لاحق خطرے یا حملے کا فوری جواب دیا جائے
Image

محمد بن سلمان: سعودی سلامتی کو لاحق خطرے یا حملے کا فوری جواب دیا جائے

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے علاقائی کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جبکہ خلیج کی سلامتی اور استحکام کو ناقابلِ تقسیم قرار دیا۔

سعودی ولی عہد نے خلیجی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی سلامتی اور اسٹریٹجک تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے عالمی توانائی بحران اور سمندری سلامتی سے نمٹنے کے لیے کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کا بھی ذکر کیا۔

محمد بن سلمان نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف حملوں اور مسجدِ اقصیٰ کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے حوثی ملیشیا کے خلاف یمنی حکومت کی حمایت اور سوڈان میں اتحاد و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں۔

وفاقی آئینی عدالت کو توہینِ عدالت پر ازخود نوٹس لینے کا اختیار، رولز جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے رولز  پبلک کردیے گئے۔  رولز کے مطابق کسی بھی شخص کی درخواست…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

انوکھا گاؤں، جہاں رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل اور دروازے پر لگژری کار

(یکم اکتوبر 2026): کیا آپ ایسے گاؤں کے بارے جانتے ہیں جہاں ایک رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

لاہور: گھوڑوں کی ریس پر جوا کھیلنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور : گھوڑوں کی ریس پرجوا کھیلنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا اور قبضے سے…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایشین گیمز: بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرادیا، فائنل میں پاکستان کا سامنا کریگا

ایشین گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ بھارت سری…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top