• Home
  • Blog
  • پنجاب میں مون سون سیزن ختم، سب سے زیادہ بارشوں کے اعداد و شمار جاری
Image

پنجاب میں مون سون سیزن ختم، سب سے زیادہ بارشوں کے اعداد و شمار جاری

لاہور: پنجاب میں مون سون سیزن ختم ہونے کے بعد بارشوں اور اس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں اور راولپنڈی میں مون سون میں سب سے زیادہ 1505 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح لاہور 1316، سیالکوٹ 1256، گوجرانوالہ 1161، جہلم 935، گجرات 865، منڈی بہاؤالدین 810، نارووال 786، مری 757، اٹک 749، وزیر آباد 741، منگلا 602 اور اوکاڑہ میں 576 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ترجمان کے مطابق رواں سال کسی بھی دریا میں بڑے سیلاب کا سامنا نہیں ہوا، نالہ بھیڈ اور ڈیک میں طغیانی سے فیروز والہ اور مرید کے میں 58 دیہات زیرآب آئے جب کہ سیلاب کے باعث 83 موضع جات اور 43،188 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سیلاب کے باعث 1215 گھر بھی متاثر ہوئے، رواں سال مون سون بارشوں میں حادثات سے 65 شہری جاں بحق، 382 زخمی ہوئے اور رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 224 مکانات متاثر اور 21 مویشی ہلاک ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون کا سیزن ختم ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

وفاقی آئینی عدالت کو توہینِ عدالت پر ازخود نوٹس لینے کا اختیار، رولز جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے رولز  پبلک کردیے گئے۔  رولز کے مطابق کسی بھی شخص کی درخواست…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

انوکھا گاؤں، جہاں رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل اور دروازے پر لگژری کار

(یکم اکتوبر 2026): کیا آپ ایسے گاؤں کے بارے جانتے ہیں جہاں ایک رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

لاہور: گھوڑوں کی ریس پر جوا کھیلنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور : گھوڑوں کی ریس پرجوا کھیلنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا اور قبضے سے…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایشین گیمز: بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرادیا، فائنل میں پاکستان کا سامنا کریگا

ایشین گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ بھارت سری…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top