• Home
  • Blog
  • مریم نواز کا عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم
Image

مریم نواز کا عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں فلور ملوں کو 3800 روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کافیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا اور وزیراعلیٰ نے سستے آٹے کیلئے 10ارب روپے سبسڈی دینے کی منظوری دی۔

مریم نواز نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے ، عوام کو سستے آٹے کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، عوام کو سستے آٹے اورسستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top