• Home
  • Blog
  • مریم نواز: ہوائی قلعے نہیں بنائے، پنجاب کیلئے میری خدمات عالمی سطح پر تسلیم کی گئیں
Image

مریم نواز: ہوائی قلعے نہیں بنائے، پنجاب کیلئے میری خدمات عالمی سطح پر تسلیم کی گئیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے لیے میری خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے کیونکہ میں نے ہوائی قلعے نہیں بنائے بلکہ مستحقین کے لیے اپنی چھت کے خواب پورے کیے۔

لاہور میں سندھ کے انتظامی سروس کے افسران سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ملک نے ہمیں عزت ، پہچان دی ، ہم اس ملک کے احسان مند ہیں، انتظامی سروس کے افسران ہمارے لیے قابل فخر ہیں، روز کی بنیاد پر افسران کے ساتھ مل کر ٹیم کی صورت میں کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کا منصب گاڑی میں بیٹھ کر آنے جانے کا نام نہیں، میری ترجیحات صرف اور صرف عوامی خدمت کے کام ہیں، چیلنجز کے باوجود روز جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے گھر سے نکلتے ہیں، اپنے روزمرہ کے کاموں میں ایک منٹ بھی عوامی خدمت سے دور نہیں رہتی، ہر روز عوام کی فلاح اور بھلائی کے لیے فیصلے لیے جاتے ہیں، آفس آنا، حاضری لگانا اور مشکل کام چھوڑ کر آسان کام پر دستخط کر دینا نوکری نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میری اپنی کابینہ میں ایسے وزیر ہیں جو لوگوں کو اپنے دروازے پر بلا کر بھول جاتے ہیں، سرکاری مسند پربیٹھنے والے کو سب سے پہلے اپنی ذات کی نفی کرنا پڑتی ہے، پنجاب کے حکومتی امور نمٹانے میں مجھے کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے لیے میری خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے، میں نے ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحقین کے لیے  اپنی چھت کے خواب پورے کیے، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس رکھا گیا ہے، گھر بنانے کے لیے قرضے کی اقساط مرحلہ وار دی جاتی ہیں، ہر مرحلے پر گھر کی تعمیر کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، میں نے آج تک کوئی بھی افسر سفارش پر نہیں لگوایا، ہر جگہ میرٹ کا خیال رکھا۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top