• Home
  • Blog
  • مری: شادی میں شرکت سے واپسی پر گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق
Image

مری: شادی میں شرکت سے واپسی پر گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

مری میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مری کے علاقے بڑوھا لنک روڈ پر پیش آیا جہاں گاڑی کھائی میں جاگری۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ کھائی میں گرنے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور حادثہ اتنا شدید تھا کہ 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ ارشد، 35 سالہ نگہت،17 سالہ لائبہ، 10 سالہ طیب محمود،7 سالہ رائمہ نور،4 سالہ کاشان اور ڈیڑھ سالہ آئمہ نور کے نام سے ہوئی جنہیں ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے14 افراد سوارتھے جو قریبی گاؤں سے شادی میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت فراہم

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

چنیوٹ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، بہاولنگر کا مطلوب ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

چنیوٹ کے علاقے راجباہ پیلووال سیدا کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، 55 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے غازی پور میں گھریلو تنازع کے دوران شوہر کی جانب…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top