• Home
  • Blog
  • مقامی حکومتوں کا بل منظور کرانے کے لیے حکومت اسلام آباد میں سرگرم
Image

مقامی حکومتوں کا بل منظور کرانے کے لیے حکومت اسلام آباد میں سرگرم

اسلام آباد (3 ستمبر 2026): قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے حکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کا بل پاس کروانے کے لیے متحرک ہو گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس سے قبل حکومت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کا بل پاس کروانے کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے بل کی حمایت سے انکار کے بعد دیگر اراکین سے حکومت نے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کمیٹی اراکین کو فون کر کے آج کےاجلاس میں شرکت ہر حال میں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اپوزیشن جماعت تحریک انصاف پہلے ہی کمیٹیوں کا بائیکاٹ کیے ہوئے ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی بھی آج داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آئے گی۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 20 رکنی کمیٹی میں حکومت کو پیپلز پارٹی کے بغیر بھی سادہ اکثریت حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top