• Home
  • Blog
  • ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم دستیاب نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونیکا خدشہ
Image

ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم دستیاب نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونیکا خدشہ

ڈائریکٹر فنانس جامعہ کراچی  نے انکشاف کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے حتیٰ کہ ملازمین کے تنخواہیں ادا کرنے کی رقم بھی دستیاب نہیں ہوگی۔

قائم مقام وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر طفیل جوکھیو نے حکومت سندھ کی جانب سے گرانٹ دینے کے انکار کے باوجود ملازمین کو ہاؤس سیلینگ دینے کا فیصلہ کردیا جس کے لیے یونیورسٹی کے سینڈیکٹ و فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی۔

انتظامیہ جامعہ کراچی کے مطابق ہاؤس سیلینگ کی مد میں ماہانہ5 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوگی جبکہ سالانہ تقریباً 54 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔

 وائس چانسلر کے فیصلے پر ڈائریکٹر فنانس جامعہ کراچی نے ان سے تحریری اختلاف کیا اور کہا کہ جامعہ کراچی کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں کہ سالانہ کروڑوں روپے ادا کیے جائیں، اگر یہی صورتحال رہی تو جامعہ کراچی دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے لیے بھی رقم دستیاب نہیں ہوگی ۔

قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل جوکھیو نے ڈائریکٹر فنانس کی رائے کے برخلاف ملازمین کو ہاوس سیلینگ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور بیرون ملک دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

 واضح رہے کہ حکومت سندھ بھی ملازمین کی ہاؤس سیلینگ کے لیے جامعہ کراچی کو گرانٹ جاری کرنے سے انکار کرچکی ہے جبکہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بھی فنڈز موجود نا ہونے کے باعث ملازمین کو ہائوس سیلینگ دینے سے انکار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

ناگویا: ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 5-3…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ترکی اور عراق کے درمیان تیل و گیس کے شعبے میں طویل المدتی معاہدے کیلئے مذاکرات جاری

بغداد: عراق اور ترکی کے درمیان تیل و گیس کے شعبے میں طویل المدتی تعاون کے معاہدے کے…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

نیپال میں مسافر بس حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

کھٹمنڈو نیپال کے ضلع نوال پاراسی ایسٹ میں مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگیا۔ اسپیکر قومی…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top