• Home
  • Blog
  • ملازمین کے دباؤ کے بعد؟ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر مستعفی
Image

ملازمین کے دباؤ کے بعد؟ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر مستعفی

کراچی: بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حسین مہدی نے استعفیٰ دے دیا۔

وائس چانسلر سید حسین مہدی نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوا دیا ہے، جس میں انھوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ ملازمین کے ایک گروپ کی جانب سے ان پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔

استعفے میں وی سی نے کہا کہ سیاسی محرکات رکھنے والے ملازمین کا احتجاج اور مطالبات انتظامیہ پر دباؤ کا باعث بنے۔ انھوں نے کہا ملازمین کے دباؤ کے ذریعے رجسٹرار کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، انتظامی فیصلے ملازمین کے دباؤ کی بہ جائے قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ملازمین کے دباؤ سے فیصلے ہوئے تو یونیورسٹی میں انتظامی معاملات کی نئی مثال قائم ہو جائے گی، مسلسل دباؤ اور رکاوٹوں کے باعث یونیورسٹی چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا موجودہ حالات میں یونیورسٹی کے مفادات کا مؤثر تحفظ مشکل ہے۔

متعلقہ خبریں۔

پاکستانیوں کو بیرونِ ملک ملازمت کیلئے بھیجنے والے ’پروموٹرز‘ کیلئے اہم انتباہ

اسلام آباد (30 ستمبر 2026): بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک ملازمت کے لیے بھیجنے…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو کالعدم قرار دے کر آزادانہ انکوائری کرانے کا مطالبہ

کراچی : ایم کیو ایم نے ایم ڈی کیٹ رزلٹ کو کالعدم قرار دے کر آزادانہ انکوائری کرانے…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان برف پگھلنے کا امکان، آج اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایف بی آر مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ایف بی آر مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز کو سیل کرنے کا فیصلہ…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top