• Home
  • Blog
  • مولانا فضل الرحمان: صوبے بنانے کے مخالف نہیں، مگر وقت اور حالات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے
Image

مولانا فضل الرحمان: صوبے بنانے کے مخالف نہیں، مگر وقت اور حالات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے

لاہور: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم صوبے بنانے کے خلاف نہیں ہیں لیکن وقت اور حالات کو بھی دیکھنا چاہیے،  یکطرفہ کوئی فیصلہ مسلط نہ کرو، اس پر بحث ہونی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان  نے لاہور میں وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ختم نبوت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 پاکستان کی جغرافیائی حدود کے تحفظ کا واقعہ ہے، 7 ستمبر 1974 پاکستان کی نظریاتی حدود کے تحفظ کا دن ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو سیاسی لحاظ سے کمزور کیا گیا، عوام ہیں تو ریاست ہے، ہم یونٹ بنانے کے خلاف نہیں ہیں، ہم صوبے بنانے کے خلاف نہیں ہیں لیکن وقت اور حالات کو بھی دیکھنا چاہیے۔ یکطرفہ کوئی فیصلہ مسلط نہ کرو، اس پر ڈبیٹ ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں میں معدنی ذخائر ہیں اور 18 ویں ترمیم کے تحت صوبے اس کے مالک ہیں،  سیاسی جماعتوں کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،  پیپلزپارٹی بات تو کرتی ہے لیکن صرف سندھ کی حد تک، مسلم لیگ ن خاموش ہے اس کی حیثیت غلام سے زیادہ نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم دو قومی نظریے کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بناسکے، یہاں لسانیت کی بنیاد پر فسادات کرائے گئے، ہم نے پاکستان کی اساس بیرونی قرضوں پر رکھی ہے،  نوآبادیاتی نظام ختم ہوچکا لیکن بین الاقوامی ادارے آج ہمارے ملک کا فیصلہ کرتے ہیں، آج ہم ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کے قرضوں کے محتاج بنادیے گئے، ہماری معیشت کی پالیسیاں وہ طے کریں تو یہ نوآبادیاتی نظام کی ہی ایک شکل ہے۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کا ملک ہے یہاں عوام نے رہنا ہے، ملک امن و امان سے طاقتور ہوتا ہے، یہاں تقسیم در تقسیم ہے، امت مسلمہ کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے غریب انسان کو عزت کی زندگی دینا چاہتے ہیں، اشرافیہ کی سیاست اور جابرانہ سیاست نہیں چلے گی، طاقت کی بنیاد پر مسلط ہونے کی سیاست نہیں چلے گی۔ ہم نے توہین رسالت کے قانون کے خلاف تمام تحریکوں کوناکام بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top