• Home
  • Blog
  • نئی دہلی— بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
Image

نئی دہلی— بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ روز گجرات کے ضلع بھاونگر میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی ہائی وے سے ملحقہ سروس روڈ پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد بھاونگر سے الانگ جا رہے تھے، جہاں وہ ایک شپ یارڈ میں کام کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 10 بجے بھاونگر-سومناتھ نیشنل ہائی وے سے ملحقہ سروس روڈ پر پیش آیا۔ ٹریلر سڑک کنارے کھڑا تھا جبکہ پیچھے سے آنے والی گاڑی بے قابو ہوکر ٹریلر کے پچھلے حصے سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹریلر آگے کی جانب کھسک گیا جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثے کے بعد لاشیں سڑک پر بکھر گئیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران کے خلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان، رپورٹ

واشنگٹن — ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی فضائی طاقت کو نمایاں نقصان پہنچنے کا انکشاف…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق اہم قرارداد منظور

جنیوا — اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے

عدن جنوبی یمن میں حوثی گروپ نے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 2 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، تاہم…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائیاں، کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

پاکستان نیوی کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top